۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
مولانا محمد مہدی

حوزہ/ وسیم رضوی وقف بورڈ کے چیرمین ہیں یا کرائم برانچ اور سی بی آئی کے ہیں وسیم رضوی ہمیشہ سے اس طرح کی  نفرت آمیز اور کبھی کبھی کفر آمیز گفتگو کی ہے جس سے ہمیشہ ایک خاص طبقہ اسکا نشانہ بنا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی سے مولانا سید محمد مہدی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں وسیم رضوی کے اس بیان پر سخت تنقید کرتا ہوں جس میں اس نے یہ کہا تھا کہ جماعت والوں نے  ۱ لاکھ لوگوں کو مارنے کی سازش رچی تھی اور ان لوگوں نے پاکستان کے اشارے پر کام کیا ہے سبکو سزا ہو۔

مولانا نے اس بات کا جواب دیتے ہوے کہا کہ وسیم رضوی وقف بورڈ کے چیرمین ہیں یا کرائم برانچ اور سی بی آئی کے، وسیم رضوی نے ہمیشہ سے اس طرح کی  نفرت آمیز اور کبھی کبھی کفر آمیز گفتگو کی ہے جس سے ہمیشہ ایک خاص طبقہ اسکا نشانہ بنا ہے ایسے ماحول میں جہاں پوری دنیا اس مہلک مرض سے جنگ کر رہی ہو وہاں پر اس طرح کی گندی سیاست مسلمانوں کے خلاف کرنا اچھی بات نہیں ہے لہٰذا اس مشکل ماحول میں حکومت کو چاہیے اس طرح کی گفتگو کرنے والوں پر پابندی لگائے اور انکے خلاف سخت کارروائی کرے کیونکہ جس وضاحت کے ساتھ وسیم رضوی بات کو رکھ رہے ہیں اسکا مطلب جماعت والوں نے انہیں سب بتایا ہوا تھا کہ ہم کن اہداف کے لئے یہاں ہیں چوں کہ جو بات وسیم رضوی بتا رہے ہیں اسکو یا تو کرائم برانچ بتائے گی يا سی بی آئی۔

انھوں نے کہا کہ وسیم رضوی وقف بورڈ دیکھیں ان مسائل کو پلیس اور حکومت پر چھوڑیں اور ہندوستان کے ہر فرد کو چاہیے کے ملکر بغیر کسی سیاست کے اس مہلک مرض سے لڑنے کے تدبیر نکالیں جو کہ سبکی ذمہ داری ہے۔

آخر میں مولانا نے کہا کہ اس ماحول میں اپنے ملک کا ساتھ دیں اور ڈاکٹرز کی باتوں پر عمل کریں اور اس مرض کو لیکر افواہ اور نفرت پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کریں اور انہیں جیل بھیجیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .